ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر پاکستان کا برطانیہ سے احتجاج
Apr ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
پاکستان نے ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر برطانیہ سے احتجاج کیا ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر اسد عمر نے برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں برطانوی فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر ملک کو اپنے شہریوں کی صحت کی حفاظت کے لیے فیصلے کرنے کا حق ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان ممالک کا انتخاب سائنس کو مدِ نظر رکھ کر کیا گیا ہے یا خارجہ پالیسی کو؟
واضح رہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے۔