پاکستان ؛ کثیر القومی کمپنی کی فیکٹری میں آگ ، لاکھوں کا نقصان
Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
لاہور میں ایک کثیر القومی کمپنی کی فیکٹری میں آگ لگ جانے سے لاکھوں کا مالی نقصان ہوا ہے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر الیکٹرانک سامان بنانے والی ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی فیکٹری میں آگ لگ جانے سے لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل کے راکھ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے آپریشن میں فائر بریگیڈ کی بارہ گاڑیوں نے حصہ لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
آگ لگنے کے اس واقعے میں کسی کے مرنے کی خبر نہیں ہے تاہم بتایا گیا ہے کہ بہت سے ملازمین دھویں کے باعث بے ہوش ہوگئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔