کورونا کے بحران پر قابو پانے کیلئے پاکستان نے کی ہندوستان کو مدد کی پیشکش
پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات ماضی کی نسبت گزشتہ چند ماہ سے بہتری کے سمت جا رہے ہیں۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق کورونا کے بحران پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی ہندوستان کو مدد کی پیشکش جذبہ خیر سگالی کے تحت کی گئی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے ہندوستان کو وینٹی لیٹرز، بی آئی پی اے پی، ڈیجٹل ایکسرے مشینز اور دیگر متعلقہ آئٹم دینے کی پیشکش کی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشین اور ماسک سمیت جو ہو پایا وہ ہندوستان کو فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہندوستان کا مثبت جواب آیا تو براستہ واہگہ معاونت فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 2 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اورہندوستان کی ریاستوں مہاراشٹر، اڑیسا اور کیرالا میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن لگ گیا ہے۔