May ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کا ظلم و ستم بند کیا جائے ؛  پاکستان کا عالمی برادری سے مطالبہ

حکومت پاکستان نے مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستان کے دفترخارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجدالاقصی میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ، عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں عالمی برداری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کا ظلم و ستم بند کرائے۔


پاکستان کے دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے، انیس سو سڑسٹھ کے علاقوں میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا گیا ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہوگا۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعے کی شب مسجد الاقصی میں نماز ادا کرنے والی فلسطینیوں پر حملہ کردیا تھا جس میں کم سے کم ڈھائی سو فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس