May ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۹ Asia/Tehran
  • شہباز شریف عدالت میں پہنچ گئے

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے علاج کے لئے ملک سے باہر جانے سے روکے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق شہباز شریف کے وکیلوں نے اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ میں دو درخواستیں دائر کی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد بھی شہباز شریف کو علاج کے لئے ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا ۔

درخواست میں ان افسروں کے خلاف جنہوں نے شہباز شریف کو لاہور ایئر پورٹ پر روکا ہے، توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ نے پیر کو شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا نام قومی احتساب بیورو نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

ٹیگس