پاکستان میں پانی کا بحران
پاکستان میں پانی کا بحران بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پانی کے معاملے پر اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ارسا حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سندھ حکومت کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا اورعمران خان پانی سے متعلق سندھ حکومت کے مطالبے پر آج فیصلہ کریں گے۔
درایں اثناء وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے فورم پر بھی پانی کی تقسیم سے متعلق گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں فیصلہ نہیں ہوسکا۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن ممالک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہ جلد یا بدیر تباہ ہوجاتے ہیں۔
مراکش کے شہر رباط میں عالمی سیرت کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حضرت محمد (ص) نے مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھی اور اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کرکے مسلمان کامیابی اور کھوئی ہوئی عظمت حاصل کرسکتے ہیں، جن ممالک نے ان اصولوں پرعمل کیا وہ ترقی کرگئے۔
عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست 2 بنیادی اصولوں پرقائم ہوئی، ایک قانون سب کیلئے برابرہوگا اور دوسرا فلاحی ریاست ہوگی، پہلےقومیں اس لیےتباہ ہوئیں کیوں کہ امیر،غریب کیلئےالگ الگ قانون تھا، جن ممالک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی اور جنگل کا قانون ہوتا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس، وہ ممالک جلد یا بدیر تباہ ہوجاتے ہیں۔