May ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • فلسطین میں مظالم کی تحقیقات ہونے پرنیتن یاہو بے نقاب ہو جائیں گے: شاہ محمود قریشی

پاکستان نے ایک بار پھر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ خوف میں مبتلا ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں او آئی سی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں پاکستان نے قرار داد پیش کی، یہ اس کی غیر معمولی کامیابی ہے۔

پاکستان کے وزیرِخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں مظالم کی تحقیقات ہوتی ہے تو نیتن یاہوبے نقاب ہو جائیں گے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کااعلان کیا  کیونکہ اسے معلوم ہے کہ وہ بے نقاب ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت میں 253 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ ایک ہزار 948 افراد زخمی ہوئے۔

ٹیگس