May ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکہ اسرائیل کا شریک جرم ہے، افغانستان میں شکست خوردہ امریکیوں کو سہولتیں فراہم نہ کی جائیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

سینئیر پاکستانی سینیٹر اور خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے امریکہ کو اسرائیل کا شریک جرم قرار دیا ہے۔

سینیئر پاکستانی سینیٹر اور سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین، مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکہ صیہونی حکومت کے جرائم میں براہ راست شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے اور اسرائیل کے خلاف حماس اور دیگر فلسطین گروہوں کی جد وجہد قابل ستائش ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان کو کسی بھی صورت میں امریکہ کی علاقائی پالیسیوں کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ ان کا اشارہ ایسی خبروں اور قیاس آرائیوں کی جانب تھا جن میں یہ کہا گیا ہے کہ حکومت اسلام آباد نے کہ امریکی فوج کو اڈے فراہم کرنے اور زمینی اور فضائی سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیرمین نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ، امریکہ ناکام ملک ہے اور افغانستان کے میدان میں شکست کھا چکا ہے۔ لہذا شکست خوردہ امریکیوں کو زمینی اور فضائی راستہ فراہم کرنے سے باز رہا جائے۔

ٹیگس