بلوچستان: ایف سی پر حملہ 5 اہلکار جاں بحق
Jun ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امن دشمنوں نے صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سنگن میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا جس کا فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اورفائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ تاہم امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے ایف سی کے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو فرار ہونے سے روکنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرنے والوں کو بلوچستان میں قربانیوں سے قائم امن و استحکام ہرگز خراب نہیں کرنے دیا جائے گا ۔