Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں: پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام امن چاہتے ہیں جس کا واحد راستہ بات چیت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان معاملے کا عسکری حل ہوتا تو 20 سال میں نکل چکا ہوتا، افغان معاملات میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں نہ کی ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ کا افغان مسئلے کے سیاسی حل سے متعلق بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب افغانستان میں امریکہ 20 سال سے زائد عرصے تک رہنے اور بڑے پیمانے پر افغان عوام کا قتل عام کرنے کے باوجود اپنے ہدف میں کامیاب نہیں ہوا اور آخر کار اپنی شکست تسلیم کر کے اس ملک سے اپنے فوجیوں کا انخلاء شروع کردیا۔

ٹیگس