Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  • عمران خان نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ٹرمپ کو کیا کہا

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ٹرمپ نے عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری مہینوں پر لکھی جانے والی کتاب کے مصنفوں نے کہا ہے کہ قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے جو اس وقت فلوریڈا میں تھے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ٹرمپ سے کہا کہ ایران کے مایہ ناز کمانڈر کی شہادت ان کی زندگی کا سب سے بڑا سانحہ ہے۔

کیرول لوئینگ اور فلپ راکر کی کتاب میں اکیلا ہی اسے برطرف کر سکتا ہوں (I alone can fix it) امریکی صدر ٹرمپ کی صدارت کے آخری ایک سال کی روئیداد پر مبنی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کو 3 جنوری 2020 کو امریکی دہشتگردوں نے بغداد ایئرپورٹ کے قریب ایک بزدلانہ حملہ کر کے شہید کردیا تھا۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر اس ملک کے سرکاری دورے پر تھے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے اعلان کے مطابق اس حملے کا حکم براہ راست ڈونالڈ ٹرمپ نے جاری کیا تھا ۔ عراق کی ایک عدالت نے گزشتہ سال 7 جنوری کو اس قتل کیس کے اصلی مجرم سابق امریکی صدر ٹرمپ کی گرفتاری کا حکم صادر کیا ہے۔

ٹیگس