Aug ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کا سلامتی کونسل سے احتجاج

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کے معاملے پر بحث میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق ہنگامی اجلاس میں پاکستان کو شرکت کی اجازت نہ دینا انتہائی افسوسناک ہے۔بیان میں سلامتی کونسل کے صدر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کو اس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرنے اور افغان امن عمل سے متعلق اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع فراہم کرے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر ہے اور مذکورہ ہنگامی اجلاس افغان حکومت کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا ۔بیان میں ایک بار پھر پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا گیاہے کہ افغانستان کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور اس ملک میں پائیدار امن اور سلامتی کے لیے مذاکرات ہی سیاسی حل کا واحد راستہ ہے۔بیان میں حکومت افغانستان کو پاکستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

ٹیگس