Oct ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کا قرض

سعودی عرب پاکستان کو تین ارب ڈالر کا قرضہ دینے کا اعلان کیا ہے جس کی پاکستانی حکومت نے تصدیق کردی ہے۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فؤاد چودھری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستان کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لئے سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر کا قرض فراہم کئے جانے کی منظوری کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رقم جلد ہی پاکستان کو فراہم کردی جائے گی۔

پاکستانی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے اگلے ہی روز سعودی عرب کی جانب سے زر مبادلہ کی بہتری کے لئے پاکستان کو تین ارب ڈالر دئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھنے کے سعودی ولی عہد کے اعلان کا پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب نے مہنگائی کے دور میں ہمارا ساتھ دیا -

ٹوئٹر پیج پر عمران خان نے لکھا کہ ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر پٹرولیم مصنوعات میں فنانسنگ پر بھی ہم سعودی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ٹیگس