کراچی میں عالمی اردو کانفرنس
آرٹس کونسل کراچی میں 14ویں عالمی اُردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔
چودھویں عالمی اردو کانفرنس میں جمعے کو دور حاضر کی ناول نگاری، بچوں کے ادب اور نئی دنیا کے موضوعات پر گفتگو کے علاوہ مختلف کتابوں کی رونمائی بھی کی گئی۔ کراچی عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے پروگراموں میں ایک عالمی مشاعرہ بھی شامل ہے۔
کراچی میں چودھویں عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح سنیچر کو وزیر اعلی سندھ کے خطاب سے ہوا ۔ انھوں نے اپنے خطاب میں انتہا پسندی کے ماحول کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ جنگ میں ادیبوں اور شاعروں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ عالمی اُردو کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ اس فورم سے ایسے سوال اٹھائے جائیں کہ جن سے ہم سب کو یہ معلوم ہو کہ ہماری تہذیب اور سماج کے ساتھ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ تہذیب اور ثقافت کے دشمن انتہا پسندوں کے مقابلے میں اپنے قلم اور مثبت فکر سے کام لیں ۔