عشرہ اردو پروگرام اختتام پذیر, دس روز تک مختلف ادبی و علمی نشستوں کا ہوا انعقاد
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹرا کے مرکزی شہر ممبئی میں اردو کارواں کا عشرہ اردو پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: اطلاعات کے مطابق مہاراشٹرا کے مرکزی شہر ممبئی میں اردو کارواں کے زیر اہتمام سالانہ پروگرام عشرہ اردو کا انعقاد ہندوستان کے مشہور و معروف صحافی اور آل انڈیا خلافت کمیٹی کے صدر سرفراز آرزو کی صدارت میں منعقد ہوا جو ہر سال دس روز تک اردو زبان و ثقافت ، علم و ادب کا جشن مناتی ہے اس سال منعقد ہونے والے نویں عشرہ اردو میں تنظیم نے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دس روز تک مختلف ادبی و علمی پروگراموں کا انعقاد کیا۔

یہ تنظیم اردو کا مستقبل مانے جانے والے اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات میں علمی و ادبی مذاکرہ، غزل سرائی، بیت بازی، تقریری مقابلہ، مقابلہ مقالہ نگاری اور اردو ٹی ای ٹی امتحان کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کرتی ہے تاکہ نوجوانوں میں اردو زبان و ادب سے متعلق مشاغل پروان چڑھے اور نسل نو کی آباری ہو۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس ممبئی کے خلافت ہاؤس واقع مولانا محمد علی جوہر ہال میں نہایت ہی تزک و اہتمام سے منعقد کیا گیا تھا جو بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب کے دوسرے سیشن میں دس روز تک منعقد ہونے والے مقابلوں اور مذاکروں میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔