Dec ۱۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • دونوں بڑی جماعتوں کے قائدین بدعنوان : عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کی حزب اختلاف کی دونوں بڑی جماعتوں کے قائدین کو بدعنوان قرار دیا ہے۔

عمران خان نے الجزیرہ سے انٹرویو میں ایک بار پھر دعوی کیا کہ سیاست میں ان کے آنے کا مقصد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا۔ انھوں نے کہا کہ وہ نواز شریف اور بے نظیر بھٹو دونوں کو جانتے تھے۔ عمران خان کے بقول دونوں بدعنوان تھے اور جب انہیں اقتدار ملا تو انھوں نے پیسہ بنانا شروع کردیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہمیشہ کہا ہے کہ بدعنوانی وزیر اعظم اور وزرا پھیلاتے ہیں ۔انھوں نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت میں کوئی کرپٹ نہیں ہے۔

عمران خان کے بقول پاکستان میں دو طرح کی بدعنوانی ہے ایک وہ جو بقول ان کے ماضی کے وزرائے اعظم اور وزرا نے پھیلائی اور دوسری وہ ہے جو نچلے درجے کے افسران نے پھیلائی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بدعنوانی ختم کرنے میں وقت لگے گا۔

ٹیگس