طالبان کو تسلیم کرنا ابھی جلدی ہوگی، بین الاقوامی برادری کی طالبان سے متعدد توقعات ہیں: قریشی
Dec ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنا ابھی جلدی ہوگی
شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کے حالات کے جائزہ کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے پہلے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا: ابھی اس مرحلے میں نہیں پہونچے ہیں کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کریں۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو طالبان سے حقوق نسواں اور داعش و القائدہ جیسے دہشتگردوں کے خلاف جدوجہد سمیت متعدد توقعات ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا سترہواں ہنگامی اجلاس اتوار کی صبح شروع ہوا ہے، جس کا مقصد افغانستان کی حالات کا جائزہ لینا ہے۔