Jan ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کو وعدے کا پاس رکھنا چاہیے: پاکستان

پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے حوالے سے حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے۔

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے یوم حق خود ارادیت کے موقع اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی زیرنگرانی جمہوری طریقے سے فیصلہ کیا جائے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام 3 نسلوں سے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، 73 برس بعد بھی کشمیری عوام دیرینہ حق کے حصول کیلئے ثابت قدم ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کےعزم پر ثابت قدم ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج یوم حق خود ارادیت منایا جارہا ہے،  آزادی چوک سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن تک شہری مارچ کریں گے۔

آزادی چوک سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن تک نکالی جانے والی ریلی میں حکومتی وزراء اور اعلیٰ عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔

 

ٹیگس