Jan ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • اپوزیشن کو عمران خان کی سخت دھمکی

پاکستان کے وزیر اعظم نے اپوزیشن جماعتوں کو سخت متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا حکومت سے باہر آنا اپوزیشن کے لیے زیادہ خطرناک ہوگا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ٹیلی فون پر رابطے کے عوامی پروگرام میں لوگوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے خبردار کیا کہ اگر میں سڑکوں پر آیا تو پھر تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

عمران خان نے اپوزیشن پر الزام عائد کیا کہ اس کے اراکین پارلیمنٹ انہیں ایوان میں بات نہیں کرنے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں این آر او کے متلاشی لوگ بیٹھے ہیں، اگر آپ ان کے مطالبات پورے نہ کریں تو وہ آپ کو بات نہیں کرنے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئندہ بھی ان کی حکومت  بنی تو وہ بھی اپنی مدت پوری کرے گی۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے انتباہ کو گیدڑ بھبکی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی دھمکیاں کہ 'اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا'، گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران کو سازشی قرا دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ مکافات عمل کا شکار ہوچکے ہیں۔

ٹیگس