Jan ۲۷, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ بحری مشقیں

کراچی کے ساحلوں کے قریب پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

پاکستان کی بحریہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، امریکی بحریہ کے ایک جہاز کے عملے نے کراچی کے ساحلوں کا ایک روزہ دورہ کرنے کے بعد، میزبان ملک کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔

اس رپورٹ کے مطابق مشقوں کے موقع پر امریکی بحریہ کے وفد نے پاکستانی بحریہ کے عہدیداروں سے ملاقات اور عسکری تعاون بڑھانے کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا ہے۔

پاکستان اور امریکہ نے گزشتہ موسم بہار کے آخر میں بھی کراچی کی ساحلی حدود میں مشترکہ فوجی مشقیں انجام دی تھیں۔

ٹیگس