عمران خان کا دورہ چین مکمل
Feb ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اپنا دورہ چین مکمل کرکے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد روانگی سے قبل اتوار کی صبح بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ۔
اس سے پہلے سنیچر کو انھوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کی اور اس کے بعد اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی تھی ۔
اس ملاقات میں باہمی روابط میں فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان تین فروری کو سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے تھے ۔
انھوں نے اس دورے میں سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور چینی حکام سے مختلف امور پر مذاکرات انجام دیئے ۔
عمران خان نے اپنے اس دورے میں، سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے موجود، بیجنگ میں موجود دنیا کے دیگر ملکوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی ۔