Feb ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  •  پاک چین دوستی  خطے میں استحکام کی ضمانت

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پاک چین دوستی کو خطے میں استحکام کی ضمانت قرار دیا ہے۔

عمران خان نے چینی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات، ہر امتحان میں کامیابی سے پورے اترے ہیں۔

انھوں نے سی پیک منصوبے کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا پہلا منصوبہ، مواصلاتی رابطوں میں بہتری پر مشتمل تھا جس کی تکمیل کے بعد ہم اس کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کشمیر کو اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان اہم ترین اختلافی مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلد یا دیر، یہ مسئلہ بھی بات چیت کے ذریعے حل ہو جائے گا۔
عمران خان نے اپنے اس انٹرویو میں افغانستان کے حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت افغانستان کو سنگین بحرانی صورتحال کا سامنا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت سے قطع نظر، سب کو افغان عوام کی مدد کے لئے آگے آنا چاہئے ۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان کی آدھی سے زیادہ آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔

بنا بریں اقوام عالم کی اولین ترجیح، افغان عوام کی مدد ہونی چاہئے ۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

ٹیگس