داعش نے سبی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
Mar ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
عالمی دہشتگرد گروہ داعش نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
منگل کو صوبہ بلوچستان کے علاقے سبی میں داعش دہشتگردوں کے حملے میں چار پاکستانی فوجی اہلکار جاں بحق اور بائیس زخمی ہوگئے تھے ۔
پاکستان کے مقامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ یہ دھماکہ ایسے عالم میں ہوا ہے کہ پاکستان کے صدر عارف علوی سبی میلے میں شرکت کے لئے اس شہر کے دورے پر تھے۔
پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کے اس دور میں دہشتگردوں کی پرتشدد کارروائیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔ پشاور میں داعش کی دہشتگردانہ کارروائی کو ایک ہفتہ پورا ہونے سے پہلے ہی بلوچستان میں بھی بم دھماکہ کردیا گیا۔
گزشتہ جمعے کو شہر پشاور کی شیعہ جامع مسجد پر دہشتگردانہ حملے میں کم سے کم 63 افراد شہید اور 200 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔