Mar ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کی معیشت مستحکم، مضبوط نمو کی طرف گامزن ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم  نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اشارے بتا رہے ہیں کہ ملک کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، آئی ایم ایف نے بھی نشاندہی کی ہے کہ پاکستان مضبوط نمو کی طرف گامزن ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پمز ہسپتال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال میں کسی نے نہیں سوچا تھا کہ کوئی ایسی حکومت آئی گی جو یکساں تعلیمی نظام پر توجہ دے گی، ہماری تعلیم طبقات میں بٹ گئی تھی، اس تعلیمی نظام میں معاشرہ طبقات میں تقسیم ہوگیا تھا جس میں انگریزی بولنے والا اعلیٰ طبقے اور اردو بولنے والا نچلے طبقے میں تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہمارے اوپر غلامی کا بوجھ تھا، میں نے متعدد افراد کو دیکھا ہے کہ صرف یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ پڑھے لکھے ہیں وہ پہلے انگریزی کے دو چار جملے بولتے ہیں بھر اردو میں بات کرتے ہیں، یہ صرف مختلف نصاب کے سبب ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہم نے رحمت العالمین اتھارٹی کا آغاز کیا ہے جس سے ہمارے بچوں کو نبیﷺ کی زندگی اور قران پاک کی تعلیمات کا مقصد معلوم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے معیشت کو مستحکم کیا ہے، ہماری معیشت کے تمام انڈیکٹرز درست سمت میں ہیں۔ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پاکستان مضبوط نمو کی طرف نکل گیا ہے۔

ٹیگس