Mar ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
  • راولپنڈی میں جشن نوروز کی تقریب

پاکستان کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ نوروز ایران و پاکستان کی مشترکہ میراث ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان کی اسمبلی کے اسپیکر نے راولپنڈی میں ایران کے خانہ فرہنگ میں منعقدہ نوروز کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ نوروز ایران و پاکستان کی مشترکہ میراث ہے۔ انھوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں اور اس ملک میں ایرانی نمائندہ مراکز میں نوروز کی تقریبات اور جشن کا سلسلہ جاری ہے، جس میں پاکستان کے مختلف شعبوں کے حکام کی شرکت کر رہے ہیں۔ پاکستانی حکام نے نوروز کو ایران و پاکستان کی مشترکہ تاریخ و تمدن کا حصہ قرار دیا ہے۔

 

ٹیگس