افغانستان سے لاتعلقی خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہوگی، پاکستانی وزیر خارجہ
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملات سے لاتعلقی خطے اور دنیا کے لیے نقصان دہ ہوگی۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر عالمی برداری نے افغانستان کے بارے میں ماضی کی غلطی کا اعادہ کیا اور اس ملک کو اس کے حال پر چھوڑ دیا تو نہ صرف اس خطے کو بلکہ پوری دنیا کو منفی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت سے عالمی برادری کا دائمی تعاون افغانستان اور خطے کی خوشحالی کا ضامن ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ کے بقول ،افغانستان کی موجودہ صورتحال سے نمٹنا اور اس کی سرزمین میں داعش سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ، افغانستان اور اس کے ہمسایہ ملکوں کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نےوسیع البنیاد حکومت کے قیام کو افغانستان کی موجودہ صورتحال پر قابو پانے کا بہترین اور موثر ترین راہ حل قرار دیا۔
اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام افغانستان کے مستقبل کے بارے میں ہونے والی کانفرنس میں ، ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار کاظم سجادپور نے بھی شرکت کی ۔
انہوں نے کہا کہ اگرہمسایہ ممالک اور عالمی برادری افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دیں تو اس ملک کی بہت سی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔