Apr ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکہ اور ملک میں سرگرم اُس کے ایجنٹوں کے خلاف ایک تحریک کا آغاز کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر اتوار کی شب اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں بڑے پرجوش انداز میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اپوزیشن کی جانب سے اتوار کی صبح قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کامیاب سے قبل جمعے کو عمران خان نے عوام کو ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کی کال دی تھی۔ اتوار کو ملک بھر میں ہونے والے مظاہرے ان کی اس کال کا جواب تھے۔

ٹیگس