افغانستان اور پاکستان کی سرحدی فورسز میں جھڑپ
Apr ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
افغانستان میں پاکستانی لڑاکا طیاروں کے حملے اور پاکستان و طالبان کے مابین بڑھتی کشیدگی کے بعد، طرفین کی سرحدی فورسز کے مابین جھڑپ ہوئی۔
صوبے پکتیا میں طالبان کے شعبۂ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ خالق یار احمدزی نے کہا کہ ’دند پتان‘ ضلع میں پاکستان اور طالبان فورسز کے مابین جھڑپ ہوئی۔
طالبان کے اس عہدیدار نے کہا کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب طالبان کے فوجی اپنی گشت کے دوران پاکستان کی سرحدی فورس کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
طالبان کے اس عہدیدار نے جھڑپ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے صبح دو بجے ’دند پتان‘ میں طالبان پر حملہ کیا جس میں طرفین نے بھاری اور ہلکے اسلحے استعمال کئے۔
اس جھڑپ کے نتیجے میں کسی طرح کے ممکنہ جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی تھی۔