May ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکہ اپنے فا‏ئدے میں حکومتیں تبدیل کرتا ہے: عمران خان

عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کمیشن کے ذریعے امریکی سازش اور مداخلت کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں ایک بار پھر دعوی کیا کہ ان کی حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ختم کی گئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انہیں اس سازش کے ایک ایک کردار کا پتہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ چیف جسٹس بہترین آدمی ہیں، ان کی سربراہی میں ایک کمیشن بنایا جائے جواس سازش کی تحقیق کرے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ امریکی سفارت خانے میں کون کون جاتا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سفیر مراسلہ کوڈ میں بھیجتا ہے اس لئے ہم اسے پبلک کے سامنے پیش نہیں کرسکتے لیکن ملک کی قومی سلامتی کونسل میں یہ مراسلہ رکھا گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت منتخب اور جمہوری حکومت تھی جس کو بیرونی سازش کے تحت ختم کیا گیا، اگر اس پرایکشن نہ لیا گیا تو جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے اس انٹرویو میں کہا کہ وہ اینٹی امریکہ اور کسی بھی ملک کے مخالف نہیں ہیں لیکن امریکہ اپنے فا‏ئدے میں حکومتیں تبدیل کرتا ہے۔

ٹیگس