May ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان صحافیوں کے لئے دنیا کا خطرناک ترین ملک

پاکستان، صحافیوں کے لئے دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔

صحافیوں کے تحفظ کے لحاظ سے ملکوں کی رینکنگ میں پاکستان، بارہ درجے تنزلی کرکے ان ملکوں میں شامل ہوگیا ہے جنہیں صحافیوں کے لئے خطرناک ترین قرار دیا گیا ہے۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان ان ملکوں میں سے ایک ہے جنہیں صحا‌فیوں کے لئے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

پاکستان کے ایک صحافی اور سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے پریس فریڈم ڈے پر بیان میں کہا ہے کہ ادارتی پالیسی سے اختلاف آپ کا حق ہے مگر کسی ادارے پر طاقت کے زور پراپنی مرضی مسلط نہیں کی جاسکتی ۔
کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کا کہنا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی دراصل انکار کی آزادی ہے، ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اظہارِ رائے کی آزادی کا بھر پور تحفظ کریں گے۔

ٹیگس