May ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • اماراتی وفد کا دورہ پاکستان

پاکستان کے ساتھ حالیہ سمجھوتوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات کا ایک اقتصادی وفد پاکستان کے دورے پر اسلام اباد پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اقتصادی وفد کا دورہ پاکستان ایسی حالت میں انجام پا رہا ہے کہ پاکستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اس ملک کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دوسرے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔   سعودی عرب کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات بھی پاکستان کی مالی مدد و حمایت کرنے والے ملکوں میں شامل ہے۔ 

اسلام آباد سے شایع ہونے والے اخبار ایکسپریس نیوز نے اپنے حالیہ شمارے میں لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا اقتصادی وفد اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی سرگرمیوں کا عمل تیز تر کرنے کے لئے ضروری تجاویز کا جائزہ لے گا ۔

متحدہ عرب امارات کا  یہ وفد پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق پائے جانے مواقع کے بارے میں ضروری اطلاعات بھی حاصل کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا یہ وفد اقتصادی امور کے علاوہ توانائی اور پٹرولیم مصنوعات کے بارے میں پاکستانی حکام سے گفتگو کرے گا۔

ٹیگس