May ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • پاکستانی ہوائی اڈوں پر کورونا اسکریننگ

پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر کورونا وائرس کی اسکریننگ ایک بار پھر شروع کردی گئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملات سامنے آنے کے بعد ہوائی اڈوں پر کورونا وائرس کی اسکریننگ ایک بار پھر شروع کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزارت صحت کی ہدایت پر پاکستان کے ہوائی اڈوں پر عرب ملکوں سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے ۔ حکام کے مطابق سعودی عرب سے کراچی آنے والی پہلی پرواز کے اسی مسافروں کے کورونا وائرس جانچنے کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیے گئے جو منفی رہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے اومیکرون سب ویرینٹ کے مریض سامنے آنے کے بعد پاکستان کی وزارت صحت نے خطے کے عرب ملکوں سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔

ٹیگس