May ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین سکیورٹی اہلکار اور تین بچے جاں بحق

پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں ہوئے خودکش دھماکے میں تین سیکورٹی اہلکار اور تین بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں میں پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں فوج کی ایک گاڑی کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
دھماکے میں تین سیکورٹی اہلکار اور تین کمسن بچے مارے گئے ہیں جنکی عمریں چار سے گیارہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
تاحال کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان اس علاقے میں ہونے والے پیشتر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔
 پہلی بار نہیں ہے جب پاکستان کے قبائلی اضلاع میں سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ گزشتہ ماہ اپریل کے آخری ہفتے میں جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ میں دو سیکورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔
انٹیلی جینس ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ٹیگس