May ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • یوم النکبہ پر پاکستان میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی

فلسطین پر غاصب صیہونی حکومت کے قبضے کی برسی کے موقع پر، جسے فلسطینی یوم النکبہ کے نام سے مناتے ہیں، پاکستان میں ریل نکلی جس میں سیاسی و مذہبی کارکنوں سمیت عوام نے شرکت کی۔

غاصب صیہونی حکومت نے 14 مئی سنہ 1948 کو اپنے ناجائز وجود کا اعلان کیا اور اس کے ایک دن بعد 15 مئی کو فلسطینی فلسطینی عوام اُسے یوم النکبہ کے نام سے مناتے ہیں۔
پاکستان بھی ان ملکوں میں شامل ہے، جو صیہونی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔

اتوار کی شام پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے اور کراچی کے جنوبی علاقے میں مظاہرے ہوئے۔

مظاہروں میں شامل عوام نے فلسطین کی انتفاضہ تحریک کے جاری رہنے اور مظلوم فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت کا اعلان کیا اور مقبوضہ غرب اردن میں الجزیرہ کی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی مذمت کی۔

کراچی میں ہوئے مظاہرے میں عوام نے امریکی اور اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

پاکستانی کارکنوں نے خطے کے عرب حکام کی صیہونی حکومت کے ساتھ سازباز کی بھی مذمت کی۔

ٹیگس