Jun ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے اعلی سطحی فوجی وفد کا دورہ چین

پاکستان کے ایک اعلی سطحی فوجی وفد نے اپنے دورہ بیجنگ میں چین کے سیاسی و فوجی حکام سے دفاعی تعلقات، سیکورٹی اور اسی طرح علاقے کی تبدیلیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق اس اعلی سطحی فوجی وفد کی سربراہی پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے رابطہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور چین کے اعلی سطحی فوجی وفود کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے۔ ان مذاکرات میں قمر جاوید باجوہ اور جنرل ژانگ یوشیا نے دو طرفہ دفاعی تعلقات و تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے اسی طرح مختلف علاقائی مسائل پر بھی گفتگو کی۔ پاکستان کے اس اعلی سطحی فوجی وفد نے بیجنگ کا یہ دورہ ایسی حالت میں کیا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد اس ملک کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی چین کا دورہ کیا تھا اور اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

ٹیگس