Jun ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
  • حکومت کے خلاف عمران خان کا ہلا بول

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 19 جون کو رات 9 بجے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اتوار کو مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کے لیے نکلے۔

سحرنیوز/ پاکستان: اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، ہم نے بیرونی خسارہ تیسرے سال میں بالکل کم کر دیا تھا، یہ اب تک پیٹرول کی قیمت میں 85 روپے اضافہ کر چکے ہیں، پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں آٹے کا تھیلا 1100 کا تھا جو اب 1500 کا ہو گیا، گھی کی قیمت بھی فی کلو 400 سے بڑھ کر 650 کلو تک پہنچ گئی ہے، بجلی ہم 16 روپے فی یونٹ چھوڑ کر گئے تھے، آج بجلی 29٫5 روپے فی یونٹ ہو گئی جو مزید بڑھے گی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے خلاف ہونے والی سازش پر اتحادی ہمیں چھوڑ گئے تھے، حقائق قوم کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، سچ زیادہ دیر تک نہیں چھپایا جا سکا، سازش میں ملوث افراد نے مہنگائی کا راگ پکڑا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان ان سب نے کہا تھا کہ بہت مہنگائی ہو گئی، اپوزیشن بھی یہی بات کر رہی تھی، سب نے کہا نااہل حکومت کو گرانا چاہیے۔

ٹیگس