Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے شرائط تقریباً طے ہو گئی ہیں، کوئی اور شرط نہ لگا دی گئی تو معاہدہ ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینیٹرز سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد کئی چیلنجز کا سامنا تھا، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے تیل اور گیس کی عالمی قیمتیں پاس آن کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

سابق عمران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی ایک ایک کر کے دھجیاں اڑائیں، پچھلی حکومت کو غریبوں کے لیے کچھ کرنے کی تڑپ ہی نہیں تھی۔

 شہباز شریف نے کہا کہ اس میں قصور اس قیادت کا ہے جس نے غلط طریقے سے ڈیل کی۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی آئینی مدت پوری کی جائے گی۔

ٹیگس