پاکستانی عسکری قیادت کے خلاف بیان، کینیڈین ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی
Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۲۳:۰۰ Asia/Tehran
پاکستان کے دفتر خارجہ نے کینیڈین رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کے پاکستان اور ملک کی عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ بیان پر کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان اور ملک کی عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ خیز و غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر اسلام آباد میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ مذکورہ بیان سفارتی آداب و تعلقات کے خلاف ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارت کار کو آگاہ کیا گیا کہ کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ
کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیان سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔