پاکستان میں تیل کی کھپت میں کمی
Jun ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد تیل کی کھپت میں کمی آئی ہے۔
پاکستانی میڈیا نے تیل کمپینوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیٹرولیئم ایندھن مہنگا ہونے کے بعد اس کی کھپت میں نمایاں کمی آئی ہے اوراس کی درآمدات بھی کم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تیل کی کمپینوں کا کہنا ہے کہ ملک میں تیل کی کھپت میں بیس فیصد تک کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
پاکستان کی تیل کی کمپنیوں کے مطابق سولہ جون کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی یومیہ کھپت میں بڑی کمی آئی ہے ۔ ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی یومیہ کھپت پچیس ہزار ٹن سے گھٹ کر، اٹھارہ سے انیس ہزار ٹن رہ گئی ہے۔ ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اگر تیل کے استعمال میں کمی کا یہ رجحان برقرار رہا تو اس کی درآمدات کم ہوسکتی ہے۔