Jul ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۵:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں پھر گرا پیٹرول بم، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان پر پہنچیں!!

پاکستان کی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے سے زائد کا بڑا اضافہ کردیا.

موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر سے 18.68 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر 14 روپے 85 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ پیٹرول کی قیمت 233.89 روپے سے بڑھا کر 248.74 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 263.31 روپے سے بڑھا کر 276.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 211.43 روپے سے بڑھا کر 230.26 روپے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 207.47 روپے سے بڑھا کر 226.15 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت خزانہ سے پیٹرول پر 4 روپے 80 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

اس وقت پاکستانی عوام مہنگائی کو لے کر سخت تشویش میں مبتلا ہے اور اب تک بارہا وسیع پیمانے پر مہنگائی کے خلاف مظاہرے بھی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس