Jul ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
  • عمران خان کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں، خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر خارجہ اور حکمران مسلم لیگ کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف قانون کا گھیرا تنگ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کےمطابق ، سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر  اداروں کو لڑوانے اور ان پر کیچڑ اچھالنے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ  اس شخص کے گرد قانون کا دائرہ تنگ ہو رہا ہے اور اس کے خلاف ایسی تحقیقات جاری ہیں کہ اس پر مضبوط ہاتھ ڈالا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف پچیس مئی کو حکومت مخالف ریلی کے بعد، توڑ پھوڑ کے الزامات میں کئی ایک مقدمات درج کیے گئے جن میں عدالت نے انہیں ضمانت دے رکھی ہے۔
قانون کا گھیرا تنگ کرنے متعلق خواجہ آصف کے بیان پر سابق وزیراعظم اور ان کی جماعت کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
 تاہم عمران خان نے گزشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر کرپشن اور بدعنوانیوں کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

ٹیگس