Aug ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  •   پی ٹی آئی کے ارکان پر حکومتی شکنجہ

پاکستان کی حکومت  نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی عہدیداروں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سحر نیوز/  پاکستان: پاکستان کے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیا جس کے مطابق تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارٹی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت پاکستان نے بیرون ملک جانے سے روکنے کےلیے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے سابق چیئرمین ذوالقرنین کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیگس