Aug ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • اسلام آباد: تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون سیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پُرامن احتجاج کریں گے اور ریڈ زون میں نہیں جائیں گے لیکن اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون کو سیل کرکے داخلی راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین یا کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

اینٹی رائٹس فورس، رینجرز، ایف سی اور پولیس ریڈ زون میں تعینات کی جائے گی، ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے اور ہم چیف الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے تک احتجاج کرییں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک سے پیسہ جمع کرنے میں کوئی ممانعت نہیں جبکہ 2017ء کے بعد غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈ نہ لینے کا قانون منظور ہوا اور ہماری 2012ء کی ہے۔

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے دو روز قبل فارن فنڈنگ معاملے پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کو قصوروار قرار دے دیا جس کے بعد پارٹی نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اُسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹیگس