Aug ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • عمرخالد کی ہلاکت، پاکستان کو مذاکرات کمزور پڑنے کا اندیشہ

حکومت پاکستان نے، عمرخالد کی ہلاکت کے بعد، ٹی ٹی پی کے ساتھ مذکراتی عمل کمزور پڑنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

میڈیارپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ عبدالوالی المعروف عمر خالد جنوبی افغانستان کے صوبے پکتیا میں ہونے والے ایک دھماکے میں اپنے تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔ تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ، عمر خالد کی موت سے حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کے عمل کو سخت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے پچھلے چودہ برس کے دوران پاکستان میں لاتعداد خونی حملوں کی ذمہ داری قبول کی جن میں دوہزار چودہ کے آرمی پبلک اسکول کا واقعہ سب سے زیادہ ہلاکت خیز تھا جس میں سیکڑوں اسکول طلبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔
حکومت پاکستان، افغان طالبان کی وساطت سے ٹی ٹی پی کے ساتھ کئی بار مذاکرات کرچکی ہے تاہم اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔

ٹیگس