Aug ۱۵, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۴ Asia/Tehran
  • نواز شریف پاکستان کب آ رہے ہیں؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد نواز شریف ستمبر میں پاکستان آ رہے ہیں تاکہ قوم کی نمائندگی کرسکیں اور اب پارٹی قائد کو جیل میں جانے نہیں دیں گے۔

سحر نیوز/ پاکستان: لاہور میں لیگی رہنما عظمی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بغیر لیول پلینگ فیلڈ نہیں کہا جا سکتا، عدلیہ دباؤ کے بغیر انصاف کرے امید ہے آج انصاف ہوگا ماضی سے سبق سیکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا نوازشریف تین بار وزیراعظم اپوزیشن لیڈر نہیں تھا، کیا آج کا پاکستان متحمل ہے معیشت کو مزید ڈبو دیا جائے، نوازشریف کو تاحیات نااہل کیا جائے اور عمران جیسے ڈاکو کو سر پر بٹھائے رکھیں تو آج یہ ممکن نہیں ہے۔

جاوید لطیف کے مطابق ڈاکٹرز مختلف وقت میں اپنی رائے تبدیل کرتے رہے ہیں وہ نہیں سمجھتے تھے کہ ماحول ٹھیک نہیں تھے، پاکستان کے عوام ڈاکٹرز ہیں فیصلہ دیدیا ہے اب نواز شریف واپس آ جائیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے بھٹو کی پھانسی کے 20 سال بعد عدالتی قتل قرار دیا، جسٹس قاضی فائز عیسی خط کو پبلک کیا جائے، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ ملنا ضروری ہے تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے تھے کہ حقیقی آزادی چاہتے ہیں وہ تو مل گئی مگر ان کے مقاصد پورے نہیں ہوئے، آزادی کے 75برسوں میں مقاصد پورے نہ ہوئے تو عمران خان جیسے کردار کردار ادا کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ سازشیں ہوتی رہیں اس کے مہرے عمران خان جیسے 75 برس میں کسی نہ کسی روپ میں سامنے آتے رہے، ایوب خان اقتدار پر آ کر مادر ملت کو کرپٹ غدار قرار دے کر خود منتخب ہوگئے۔

ٹیگس