Aug ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو الیکشن کمیشن کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے ابتدائی سماعت کی - سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اور عمران خان کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر کے معاون وکیل، کمیشن میں پیش ہوئے۔ دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے عمران خان کو حکم دیا کہ وہ توشہ خان ریفرنس سے متعلق دستاویزات فراہم کریں ۔ الیکشن کمیشن کی مزید سماعت بائیس اگست تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں مختلف جماعتوں کے اتحاد، پی ڈی ایم سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف، اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے پرعمران خان کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

ٹیگس