Aug ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو عبوری ضمانت دے دی

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے ۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خاتون ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو مبینہ طور پر دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق عمران خان اپنے وکیلوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل بابر اعوان کے دلائل سننے کے بعد، ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے، پولیس کو یکم ستمبر تک ان کی گرفتاری سے روک دیا۔
ضمانت منظور ہونے کے بعد عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ خوف کی وجہ سے انہیں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرنے اور خود کو بچانے کے لئے بقول ان کے ملک کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ بقول ان کے، تحریک انصاف کی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ٹیگس