پاکستان اور افغانستان سرحدی تجارت بڑھانے پر متفق
پاکستان اور افغانستان نے باہمی تجارت کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔
تورخم سرحد پر ہونے والے ایک اجلاس میں پاکستانی حکام نے درخواست کی تھی کہ ٹماٹر اور کوئلے کی پاکستان برآمد پر کسٹم ڈیوٹی ختم کردی جائے جسے افغان حکام نے قبول کرلیا۔
پاکستان، افغانستان کے لیے پیاز کی برآمدات پر کسٹم ڈیوٹی کئی برس پہلے ہی ختم کرچکا ہے۔
فریقین نے سرحدوں سے گاڑیوں کی رفت آمد، یومیہ دوہزار تک پہنچ جانے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔
اس سے پہلے پاکستان کسٹم نے بتایا تھا کہ پچھلے چند ماہ کے دوران افغانستان کے ساتھ تجارتی لین دین میں سو فی صد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان افغانستان کو پھل، زرعی اجناس اور کپڑا برآمد کرتا ہے اور بڑی مقدار میں کوئلہ درآمد کرتا ہے۔
افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان کے کوئلے کی برآمدات دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس پر اشرف غنی کی حکومت نے اپنے اقتدار کے آخری مہینوں میں پابندی لگا دی تھی۔