Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • کراچی میں حکومت سندھ نے اورینج بی آرٹی بس سروس کا آغاز کر دیا

کراچی میں عبد الستارایدھی کے نام سے موسوم اورینج لائن بی آر ٹی بس سروس کا افتتاح ہوگیا۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق 3.8 کلومیٹر طویل اورینج بس لائن کراچی اورنگی ٹاؤن سے بورڈ آفس چوک تک پچاس ہزار شہریوں کو خدمات فراہم کرے گی۔ معروف پاکستانی سوشل ورکر مرحوم عبد الستار ایدھی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس کا نام بی آر ٹی عبدالستارایدھی لائن رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس روٹ پر 20 ائیر کنڈیشنڈ بسیں چلیں گی۔ 12میٹرلمبی اور 90 مسافروں والی یہ بسیں راستے میں چار بس اسٹاپ پر رکتی پچاس ہزار شہریوں کو آسان اور سستے سفر کی سہولیات فراہم کریں گی۔ اس نئی اورینج بس لائن کی ٹکٹ  10 اور 20 روپے رکھی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور سعید گیلانی بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ یہ منصوبہ سابقہ چیف منسٹر سید قائم علی شاہ کے دور میں 2016 میں شروع کیا گیا تھا اور اسے ایک سال میں مکمل ہونا تھا لیکن پانچ سال کھٹائی میں پڑے رہنے کے بعد ستمبر 2022ء میں اس منصوبے کا افتتاح کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس