Sep ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سیلاب سے سولہ لاکھ بچے متاثر: یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے نمائندے کے مطابق پاکستان میں آئے سیلاب سے 16 لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 3.4ملین بچوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے نمائندے عبداللہ فاضل نے دو دن کا سندھ کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہے، بچے غذائی قلت اور ڈائیریا، ڈینگی بخار اور مختلف قسم کے جلدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یونیسف کے نمائندے نے کہا کہ ابھی تک سیلاب سے 5 سو 28 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں اوران میں سے ہر بچے کی موت بہت دردناک تھی جس سے بچا جاسکتا تھا۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے نمائندے نے کہا کہ اگر بروقت امداد میں زبردست اضافہ نہ ہوا تو بہت سے اور بچے ہلاک ہوجائیں گے۔

جاپانی حکومت نے 7 ملین ڈالر اورکینڈا کی حکومت نے 3 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس